ستمبراوراکتوبراسلام آباداور رائیونڈپربھاری ہیں،منظوروسان

ستمبراوراکتوبراسلام آباداور رائیونڈپربھاری ہیں،منظوروسان

کراچی (اے این این)سندھ کے وزیر صنعت منظور وسان نے کہاہے کہ قربانی کے مہینے میں سیاستدان بھی قربان ہوسکتے ہیں، ستمبر اور اکتوبر ستمگر مہینے ہیں اسلام آباد سے رائیونڈ تک دھواں اٹھتا دیکھ رہاہوں۔جمعرات کو منظور وسان نے سندھ اسمال انڈسٹریز کے نو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ملازمین میں چیک تقسیم کئے اور عید سے قبل 719 ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہ دی ۔ اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ستمبر اور اکتوبر انتہائی اہم ہیں۔ ان مہینوں میں اسلام آباد سے رائیونڈ دھواں اٹھے گا۔ منظور وسان نے کہا کہ قربانی کا مہینہ ہے جانور کے ساتھ ساتھ سیاستدان بھی قربان ہو سکتے ہیں۔ منظور وسان نے کہا کہ سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن سے صنعتکاروں اور تاجروں کا وفد بیرون ملک لیکر جائیں گے تاکہ سندھ کی ثقافتی صنعت کو فروغ مل سکے۔

مزید : صفحہ اول