چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی داعش کے7دہشت گرد گرفتار

چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی داعش کے7دہشت گرد گرفتار

کوئٹہ(اے این این) بلوچستان کے سرحدی علاقے چاغی میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 7دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیاجن کا تعلق آئی ایس آئی ایس (داعش) سے ہے ۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کی شام سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے پاک افغان بارڈر چاغی کے قریب 7دہشت گردوں کا گرفتار کرلیا جن کا تعلق عالمی دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس(داعش )سے ہے۔ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔

مزید : صفحہ اول