اسمارٹ اسکوٹر پربیت اللہ کا طواف جائز ہے،سعودی سپریم کونسل

اسمارٹ اسکوٹر پربیت اللہ کا طواف جائز ہے،سعودی سپریم کونسل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی سپریم علماء کونسل کے سینئر رکن اور ممتاز عالم دین ڈاکٹر علی الحکمی نے کہا ہے کہ بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے اسمارٹ اسکوٹر کا استعمال شرعا ممنوع نہیں ہے۔ چلنے پر قدر نہ رکھنے والے افراد الیکٹرک وہیل چیئرز اور اسمارٹ اسکوٹر کا استعمال کرسکتے ہیں، حتیٰ کہ جو افراد چلنے کی طاقت رکھتے ہیں ان کے لیے بھی اسکوٹر کے ذریعے طواف کرنے میں شرعا کوئی ممانعت نہیں ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حج بیت اللہ کرنے والے لاکھوں فرزندان توحید میں بعض معذور، بیمار اور عمر رسیدہ بھی ہوتے ہیں جو اپنی مدد آپ کے تحت سعی اور طواف نہیں کر پاتے۔ سعودی حکومت کی طرف سے ایسے معذور زائرین کے لیے الیکٹرک چیئرکی سہولت مہیا کر رکھی ہے تاکہ حجاج اور متعمرین با آسان مناسک حج و عمرہ ادا کرسکیں۔ مسجد حرام میں سرکاری اور نجے شعبے کی طرف سے بھی الیکٹرک وہیل چیئر انتہائی مناسب قیمت پر دستیاب ہوتی ہیں۔ ان میں اسمارٹ اسکوٹر بھی شامل ہے جسے عازمین حج اپنی مدد آپ کے تحت چلا سکتے ہیں۔علامہ الحکمی کا کہنا تھا کہ افضل تو یہ ہے حاجی اور معمتر اگر چلنے پر قدرت رکھتا ہے تو اپنے پاؤں پر چل کر طواف کرے۔ تاہم اگر اس نے کوئی موٹر استعمال کرنی ہے تو قانونی طور پر منظور شدہ ہونی چاہیے تاکہ طواف کرنے والے دوسرے مسلمانوں کو تکلیف نہ پہنچے۔

مزید :

عالمی منظر -