تارکین وطن کو روکنے لیے فرانس میں دیوار کی تعمیر

تارکین وطن کو روکنے لیے فرانس میں دیوار کی تعمیر

لندن (اے پی پی) برطانوی وزیر داخلہ رابرٹ گڈ وِل کا کہنا ہے کہ فرانس کے شہر کیلے میں تارکین وطن کے کیمپ کے قریب دیوار کی تعمیر بہت جلد شروع کر دی جائے گی۔اس دیوار کے تعمیر کے لیے برطانیہ رقم فراہم کرے گا۔ذرائع ابلاغ میں اسے ’کیلے کی دیوار عظیم‘ کا نام بھی دیا گیا ہے جو چار میٹر (13 فٹ) بلند ہو گی اور کیلے کی بندرگاہ کو جانے والی مرکزی سڑک کے دونوں جانب ایک کلومیٹر کے فاصلے تک تعمیر کی جائے گی۔برطانوی وزیر داخلہ رابرٹ گڈ وِل کا کہنا ہے کہ تارکین وطن مسلسل برطانیہ آنے والی گاڑیوں میں سوار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔دیوار کی تعمیر کا کام رواں ماہ شروع ہونے کی امید ہے اور اسے سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جنگل کیمپ اور شمالی فرانس میں قائم دیگر کیمپوں میں مقیم تارکین وطن بندگارہوں اور چینل ٹنل آنے والے ٹرکوں کے ذریعے برطانیہ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر