دوستوں کے فیس بک کمنٹس خوشی کا باعث بنتے ہیں، تحقیق

دوستوں کے فیس بک کمنٹس خوشی کا باعث بنتے ہیں، تحقیق

لندن (اے پی پی) ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ فیس بک کمنٹس لوگوں کو اتنا زیادہ خوش کر سکتے ہیں جتنا کہ وہ شادی یا بچے کی پیدائش پر ہوتے ہیں۔'کارنیگی میلون یونیورسٹی' اور فیس بک کے محققین کا کہنا ہے کہ فیس بک کے انفرادی تبصروں کا ایک شخص کی ذہنی صحت اور اطمینان کیاحساسات پر گہرا اثر ہو سکتا ہے۔تحقیق سے پتا چلا کہ ایک ماہ میں قریبی دوستوں کے 60 انفرادی تبصروں نے ایک شخص کی نفسیاتی بہبود پر اتنا بڑا اثرکیا تھا جتنا کہ شادی یا بچے کی پیدائش جیسے اہم واقعات کرتے ہیں۔تحقیق 'کمیپوٹر میڈی ایٹڈ کیمیونیکشن' جریدے میں شائع ہوئی ہے،جو دنیا کے 91 ممالک سے تعلق رکھنے والے فیس بک کے 1,810 صارفین پر مبنی تھی جنھیں فیس بک کے اشتہارات کے ذریعے بھرتی کیا گیا تھا۔شرکا نے ہر تین ماہ میں ایک ماہانہ سروے ارسال کیا تھا جبکہ محققین نے سروے سے ایک ماہ پہلے صارفین کے پوسٹ سے ان کے رویے کا تجزیہ کیا تھا۔کارنیگی میلون یونیورسٹی میں انسان، کمپیوٹر میں بات چیت کے شعبے میں پی ایچ ڈی کرنے والی تحقیق کی اہم مصنف ڈاکٹر مویرا برک نے کہا کہ ہمیں پتا چلا ہے کہ ''ہر بات چیت کے مثبت اثرات نہیں تھے جیسا کہ پوسٹ کا خاموشی کے ساتھ پڑھا جانا یا آرا کے لیے لائک بٹن کی صورت میں پسندیدگی نے اطمینان کی بلند سطح کو نہیں چھوا تھا۔ اْنہوں نے کہا کہ کہ لوگوں کو اچھا لگتا ہے جب ان کے جاننے والے اور جن لوگوں کی انھیں پرواہ ہوتی ہے وہ ان کے لیے انفرادی پوسٹ اور تبصرے لکھتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم یہاں خاص قسم کی بات چیت کی بات نہیں کر رہے ہیں بلکہ یہ صرف ایک جملہ یا تبصرہ ہوسکتا ہے۔ اس میں اہم بات یہ ہوتی ہے کہ کسی نے یا ان کے قریبی دوست نے ان کے لیے وقت نکالا ہے۔

یہ مواد ہلکا پھلکا بھی ہوسکتا ہے اور ذاتی رابطے کا یہ انداز اصل میں وصول کنندگان کو ان کی زندگی میں بامعنی رشتوں کی یاد دلاتا ہے۔

مزید : عالمی منظر