داعش نے خواتین کے برقعہ اوڑھنے پر پابندی عائد کر دی

داعش نے خواتین کے برقعہ اوڑھنے پر پابندی عائد کر دی

کرکوک (اے پی پی) دہشت گرد تنظیم داعش نے شمالی عراق میں اپنے کنٹرول میں ہونے والے شہر موصل میں "برقعہ" پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔تنظیم نے خواتین کو داعش کے سکیورٹی دفاتر اور مراکز میں برقعہ اوڑھتے ہوئے آنے سے منع کر دیا ہے۔یہ فیصلہ داعش کے بعض لیڈروں کا برقعہ والی خواتین کی جانب سے قتل کیے جانے کا بعد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس تنظیم نے ماضی کے ایام میں شام اور عراق میں برقعہ نہ اوڑھنے والی خواتین کو مار پیٹ کرتے ہوئے ہلاک کر ڈالا تھا۔ادھر عراقی فوج اور پشمرگے قوتوں کے ملک کے دوسرے بڑے شہر موصل کو داعش کے چنگل سے نجات دلانے کی کاروائیاں جاری ہیں۔

مزید : عالمی منظر