رائے ونڈ، پولیس نے چھاپہ مارکر 9جواریوں کو گرفتار کرلیا

رائے ونڈ، پولیس نے چھاپہ مارکر 9جواریوں کو گرفتار کرلیا

رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان ) رائے ونڈ پولیس نے چھاپہ مارکر 9جواریوں کو داؤ پرلگی رقم سمیت گرفتار کرلیا مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق رائیونڈریلوے اسٹیشن کے قریب مخبرخاص کی اطلاع پرایس ایچ او رائے ونڈ آصف خاں نے ایس آئی سمیر خاں کے نگرانی میں پولیس پارٹی تشکیل دی جس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارکر 9جواری محمد علی،طاہر،محمدعباس ،وسیم ،محمد آصف ،محمداحمد،کاشف علی ،ظفر اقبال ،محمود احمدکوتاش پر جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیااور داؤ پر لگی رقم 11500روپے قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : علاقائی