کاہنہ، گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 2خواتین زخمی ہو گئیں، ہسپتال میں منتقل

کاہنہ، گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 2خواتین زخمی ہو گئیں، ہسپتال میں منتقل

لاہور(وقائع نگار)کاہنہ کے علاقہ میں گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 2خواتین زخمی ہو گئیں جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق کاہنہ کے علاقہ میں گزشتہ روز 14سالہ فرزانہ اور 17سالہ ساجدہ گھر میں کھانا پکا رہی تھیں کہ ان کا چولہے کے ساتھ لگا ہوا سلنڈر ایک دھماکے سے پھٹ گیا جس کی وجہ سے دونوں بڑی طرح جھلس گئیں ۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔

جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

مزید : علاقائی