وائرلس بیس کی قلت کے باعث مختلف پولیس وائرلس پوسٹوں کو ختم کرنے کا فیصلہ

وائرلس بیس کی قلت کے باعث مختلف پولیس وائرلس پوسٹوں کو ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور(وقائع نگار) لاہور پولیس کے پاس وائرلیس بیس کی شدید قلت، وائرلیس بیس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے میٹروبس سروس ، ناکوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں قائم پولیس وائرلیس پوسٹوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے لکھے گئے مراسلے کے مطابق ناکہ سگیاں ، گجومتہ اور ٹھوکر نیاز بیگ سمیت میٹرو بس سروس اور قانون نافذ کرنے والے تین اداروں میں قائم پولیس وائرلیس پوسٹوں کو ختم کرنے کے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ان پوسٹوں پر چھ چھ پولیس اہلکار تین شفٹوں میں کام کرتے تھے اور پوسٹوں کو ختم کر کے انکی جگہ تعینات اہلکاروں کی تعداد کو بھی کم کیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں پولیس وائرلیس پوسٹوں کو ختم کر دیا جائے گا۔

مزید : علاقائی