گا ئے کی ٹکر سے زخمی کا نسٹیبل کی لا ش ور ثا کے حوالے ،سپرد خا ک کردیا گیا

گا ئے کی ٹکر سے زخمی کا نسٹیبل کی لا ش ور ثا کے حوالے ،سپرد خا ک کردیا گیا

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) ڈ یفنس سی کے علاقہ میں گا ئے کی ٹکر سے زخمی کا نسٹیبل کی لا ش پو لیس نے ضروری کا رروا ئی کے بعد ور ثا کے حوالے کردی جسے بعدازا ں آبا ئی علاقہ میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق جنوبی چھاؤ نی تھا نہ میں تعینا ت کا نسٹیبل امین بر کی کا ر ہا ئشی تھا ۔ پو لیس کے مطا بق دو ہفتے قبل امین اپنی ڈ یو ٹی ختم کر کے مو ٹر سائیکل پر گھر جا ر ہا تھا کہ ڈ یفنس سی کے علاقہ میں ایک گائے نے اس کے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔ امین موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگیا،اسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال میں پہنچایا گیا جہا ں دو ہفتے زند گی مو ت کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعد دوروز قبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پو لیس نے لا ش ضروری کا رروا ئی کے بعد ور ثا کے حوالے کردی ، لا ش گھر پہنچنے پر کہرا م بر پا ہو گیا ،اس موقع پر ہر آنکھ اشک با ر تھی، بعدازا ں امین کو سینکڑو ں سوگوارو ں کی موجودگی میں سپرد خا ک کردیا گیا۔

مزید : علاقائی


loading...