محکمہ داخلہ نے اینٹی رائٹ فورس قائم کرنے کی سمری پر اعتراض لگادیا

محکمہ داخلہ نے اینٹی رائٹ فورس قائم کرنے کی سمری پر اعتراض لگادیا

لاہور(وقائع نگار)محکمہ داخلہ نے اینٹی رائٹ فورس قائم کرنے کی سمری پر اعتراض لگا کر آئی جی آفس کو واپس کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق آئی جی پولیس نے وزیراعلیٰ کو ایک سمری ارسال کی تھی کہ لاہور شہر سمیت مختلف شہروں میں ہنگاموں سے نمٹنے کے لئے ایک اینٹی رائٹ فورس کی اشد ضرورت ہے۔محکمہ داخلہ نے اس پر اعتراض لگا دیا ہے کہ ایک نئی فورس قائم کرنے کے لئے اتنا زیادہ بجٹ نہیں دیا جا سکتا ہے۔ آئی جی آفس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس فورس کے لئے مانگے گئے بجٹ کو کم سطح پر لائے اور دوبارہ سمری ارسال کرے۔

محکمہ خزانہ نے اس پر مزید ایک اعتراض لگا دیا ہے کہ پنجاب پولیس اپنے موجودہ وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہیں یہ فورس کھڑی کرے ، اس پر کوئی اضافی گرانٹ یا بجٹ نہیں دیا جا سکتا ہے۔

مزید : علاقائی