پولیس اہلکار اورنج ٹرین منصوبے کا سریا چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

پولیس اہلکار اورنج ٹرین منصوبے کا سریا چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) شہریوں کے محافظ ہی چور نکلے، تھانہ نولکھا کا پولیس اہلکار اورنج ٹرین منصوبے میں استعمال ہونے والا سریا چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، اہل علاقہ نے کانسٹیبل کو پولیس کے حوالے کردیا۔تفصیلا ت کے مطا بق کوآپریٹو سٹور کے قریب تھانہ نولکھا کا پولیس کانسٹیبل اورنج ٹرین منصوبے کا سریا چوری کرنے کے بعد فرار ہورہا تھا کہ اہل علاقہ نے اسے رنگے ہاتھوں دبوچ لیا جس پر پولیس اہلکار لوگوں کو دھمکیاں بھی دیتا رہا۔ واضح رہے کہ سریا چوری کرنے کے بعد پولیس کانسٹیبل بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل پر جارہا تھا۔ اس حوالے سے پولیس کانسٹیبل نے موقف اختیار کیا کہ علاقے کی خانہ بدوش خواتین سریا چوری کر کے لے جارہی تھیں، اس نے انہیں روکنے کی کوشش کی مگر وہ سریا چھوڑ کر بھاگ گئیں جس کے بعد وہ سریا تھانے جمع کروانے کے لئے لے جارہا تھا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ مصری شاہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اپنے پیٹی بھائی کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔ایس ایچ او مصر ی شاہ حسین حیدر کا کہنا تھا کہ قانو ن کے مطا بق کا رروا ئی عمل میں لا ئی جا ئے گی۔

مزید : علاقائی