صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی وارداتیں شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی وارداتیں شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور ...

لاہور(وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، موبائل فون،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔ذرائع کے مطابق شمالی چھاؤنی میں ڈاکوؤں نے اسحاق کے گھر میں گھس کرایک لاکھ مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی، بادامی باغ میں ڈاکوؤں نے کاظم کے گھر سے2لاکھ مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی،نشتر کالونی میں ڈاکوؤں نے فیضان کے گھر سے2لاکھ مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی،شیرا کوٹ میں ڈاکوؤں نے شعیب سے 72 ہزار ،لیپ ٹاپ اورموبائل فون،گلشن راوی میں ڈاکوؤں نے مختار سے ڈیڑھ لاکھ اور موبائل فون،سمن آباد میں ڈاکوؤں نے سہیل سے ایک لاکھ اور موبائل فون،لوئرمال میں ڈاکوؤں نے منظور سے موٹر سائیکل65ہزار اور موبائل فون، شادباغ میں ڈاکوؤں نے علی سے70ہزار اور موبائل فون،اچھرہ میں ڈاکوؤں نے علمدار سے 62 ہزار اور موبائل فون،مسلم ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے خرم سے42ہزار اور موبائل فون، لیاقت آباد میں ڈاکوؤں نے فہیم سے40ہزار ،موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا۔نصیر آباد میں جاوید، ملت پارک میں افتخار،شادمان میں نوردین، گلبرگ میں اعجازکی گاڑیاں جبکہ گارڈن ٹاؤن میں ندیم، لوئر مال میں کیلم، لٹن روڈ میں عاشق، گلبرگ میں شیراز، گرین ٹاؤن میں اللہ دتہ ،لاری اڈا میں کوثر، ٹاؤن شپ میں نواز اور اقبال ٹاؤن میں عامر کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید : علاقائی