شادی پورہ،بائی پاس کے ذریعے لاکھوں کی گیس چوری پکڑی گئی

شادی پورہ،بائی پاس کے ذریعے لاکھوں کی گیس چوری پکڑی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( خبرنگار) سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن کے جی ایم قیصر مسعود کے حکم پر ٹاسک فورس نے شادی پورہ میں ایک بائی پاس کے ذریعے لاکھوں روپے ماہانہ چوری ہونے والی گیس پکڑ کر مقدمہ درج کروا دیا ہے۔گیس کمپنی کے چیف انجینئر عمران الطاف ساہی کے مطابق شادی پورہ بھینی روڈ پر گیس کی مین 18 انچ کی لائن کو کٹ لگا کر بائی پاس کے ذریعے ایک تار گرم کرنے والی فیکٹری میں گیس چوری کی جا رہی تھی اور خفیہ اصلاع ملنے پر چھاپہ مارا تو بائی پاس کے ذریعے چوری ہونے والی اس گیس کا لاکھوں روپے ماہانہ کے حساب سے لگایا گیا ہے۔ چیف انجینئر کے مطابق بائی پاس اکھاڑ کر تھانے جمع کروا کر فیکٹری کے مالک سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے جبکہ لاکھوں روپے کا گیس چارج کرنے کے لئے بلنگ کے شعبہ کو کیس تیار کر کے بھجوا دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -