سعودی عرب میں پاکستانی سینئر افسروں کا جونیئر کے ماتحت کام کرنے سے انکار

سعودی عرب میں پاکستانی سینئر افسروں کا جونیئر کے ماتحت کام کرنے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج ڈیوٹیاں۔وزارت مذہبی امور کے سینئر آفیسر کو معاونین کے رحم و کرم پر چھوڑ نے پر وزارت کے دو درجن سے زائد ذمہ داران نے کام کرنے سے انکار کر دیا واپس آنے کے لیے بھی تیار،تذلیل برداشت نہیں کر سکتے ،سینئر آفیسر کو جونئیر کی زیر نگرانی کام کرنے کا فیصلہ مسلط کرنا ظلم ہے سینئر آفیسر کا موقف۔روزنامہ پاکستان کو معلوم ہوا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے حج مشن کے زیر اہتمام حج2016ء کیلئے سعودی عرب میں موجود درجنوں سینئر افسروں کو جونئیر کی زیر نگرانی کام کرنے کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جس پر سینئر آفیسر نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے اور ڈیوٹیاں دینے سے انکار کر دیا ہے ڈیوٹیاں لگانے والے افسروں کی طرف سے ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر واپس بھیجنے کی دھمکی پر بعض سینئر افسروں نے کہا ہے کہ ہم واپس جا سکتے ہیں لیکن عزت نفس کو مجروح نہیں ہونے دیں گے حج مشن میں عزیزیہ،مکہ میں سخت اضطراب کی کیفیت موجود ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -