بنیادی رٹ درخواست کے فیصلے تک فلم مالک کی پنجاب میں نمائش پر پابندی ختم کرنے کی استدعا مسترد

بنیادی رٹ درخواست کے فیصلے تک فلم مالک کی پنجاب میں نمائش پر پابندی ختم کرنے ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے بنیادی رٹ درخواست کے فیصلے تک پاکستانی فلم مالک کی پنجاب میں نمائش پر پابندی ختم کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔جسٹس شمس محمود مزرا نے مقامی شہری عبداللہ ملک کی متفرق درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ سندھ ہائیکورٹ نے فلم مالک کی نمائش پر پابندی ختم کردی ہے، وکیل نے بتایا کہ اسی نوعیت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے جس میں فلم پرعائد پابندی کو چیلنج کیا گیا ہے۔پابندی کی وجہ سے فلم مالک کی ٹیم کو بڑا مالی نقصان برداشت کرنا پڑا رہا ہے،وکیل نے استدعا کی کہ فلم مالک پر پابندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ تک پنجاب میں فلم کی نمائش پر پابندی ختم کی جائے، عدالت نے یہ استدعا مسترد کر دی اور قرار دیا کہ انتظار کریں ،بنیادی رٹ درخواست کا جلد فیصلہ کردیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر