لاہور ہائیکورٹ کی 150 سالہ تقریبات کو شایان شان طریقے سے منایا جائیگا،کمیٹی تشکیل

لاہور ہائیکورٹ کی 150 سالہ تقریبات کو شایان شان طریقے سے منایا جائیگا،کمیٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کی 150 سالہ تقریبات کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے 10دسمبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے ساتھی ججز کی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ عدالت عالیہ کے قیام کو150 سال مکمل ہونے پر تقریبات منعقد کی جائیں گی اور ان تقریبات کو شایان شان طریقے سے منایاجائے گا، اس اقدام کے لئے لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جا چکی ہے جو لاہور ہائیکورٹ کی تاریخی اور ثقافتی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لئے تصاویر اور دیگر مواد کو اکٹھا کر رہی ہے، ہائیکورٹ کی 150 سالہ تقریبات میں عدالت عالیہ کے تاریخی اور ثقافتی پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا اور مفاد عام کے مشہور فیصلوں کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -