چیف انجینئرآپریشنز نارتھ لیسکو کی ننکانہ ڈویژن میں کھلی کچری ، موقع پر ہی صارفین کی شکایات کاازالہ کیا گیا
لاہور(کامرس رپورٹر)لیسکو ننکانہ ڈویژن میں کھلی کچری ، موقع پر ہی صارفین کی شکایات کاازالہ کیا گیا۔ سیکرٹری واٹراینڈپاوراورچیف ایگزیکٹوآفیسرلیسکوکی ہدایت گزشتہ روز چیف انجینئرآپریشن نارتھ لیسکو محمد طارق پاشا کی سربراہی میں ننکانہ ڈویڑن آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔مذکورہ کھلی کچہری میں سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل،ایکسئین ننکانہ ڈویڑن،شیخوپورہ سرکل کے باقی ڈویڑنوں کے ایکسئین صاحبان اور ننکانہ ڈویڑن کے تمام ایس ڈی اوز نے شرکت کی۔کھلی کچہری کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجیدسے کیاگیا۔اس کے بعد ایکسئین ننکانہ ڈویڑن نے حرفِ آغاز کرتے ہوئے چیف انجینئر محمدطارق پاشاکا ننکانہ میں آنے پرشکریہ اداکیااورشکایات پیش کرنے کے لیے صارفین کو مدعوکیا۔تمام صارفین نے باری باری اپنے مسائل پیش کیے جن کے فوری حل کے لیے موقع پرمتعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے گئے۔صارفین کی شکایات پر موقع پر موجود متعلقہ ایس ڈی اواور آر اوکوطلب کیاجاتا۔ آر اوآفس کا تمام متعلقہ عملہ بھی وہیں موجودتھا جواْسی وقت بجلی کابل درست کرکے صارفین کو ادائیگی کے لیے دیتے رہے۔صارفین کی شکایات کے بعد محکمہ لیسکوکے ننکانہ ڈویڑن کے اپنے ملازمین کے مسائل کو بھی سْناگیا اور جائز مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کے احکامات دیئے گئے۔موقع پر ایس ای اور ایکسئین کے موجود ہونے سے وہ مسائل بھی فوراً حل ہوئے۔مذکورہ کھلی کچہری کے بعد تمام افسران کے ساتھ چیف انجینئر نے ایک تفصیلی میٹنگ کی جس میں ننکانہ ڈویڑن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیااور ضروری امورمیں رہنمائی فراہم کی گئی۔