ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر کو بہترین رہنما قرار دیدیا ، بہتر تعلقات کا عزم

ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر کو بہترین رہنما قرار دیدیا ، بہتر تعلقات کا عزم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ،اے این این ) امریکہ میں رپبلکن پارٹی کے نامزد امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ولادی میرپوتن کا اپنے ملک پر مکمل کنٹرول ہے وہ امریکی صدر باراک اوباما سے بڑے اور بہترین رہنما ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک میں فوجی امور کے ماہرین پر مشتمل فورم میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادی میر پوٹن ایک بہترین سربراہ مملکت ہیں کیونکہ اپنے ملک پر ان کا مکمل کنٹرول ہے اور وہ اس وقت امریکی صدر باراک اوباما سے بھی بڑے اور بہترین رہنما ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی افواج کو جنگی جہازوں ، کشتیوں اور مزید فوجی دستوں کی ضرورت ہے، اگر وہ صدراتی انتخابات میں کامیاب ہوگئے تو امریکی افواج کے تمام شعبوں کو وسعت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ جب وہ صدارت کے منصب پر فائز ہوں تو امریکی جرنیل انہیں صدارت کے پہلے 30 دنوں میں شدت پسند تنظیم داعش کو شکست دینے کا منصوبہ پیش کریں۔ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے موقعے پر سامنے آیا ہے جب پنٹاگون کے سربراہ نے روس پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ دنیا میں عدم استحکام کے بیج بو رہا ہے۔دوسری جانب اسی فورم میں ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنے ذاتی ای میل کے استعمال سے متعلق اپنی پوزیشن واضح کی۔ہلیری کلنٹن نے کہا کہ عراق میں جنگ کے حق میں ووٹ دینا ایک غلطی تھی۔آدھے گھنٹے کے دورانیے کے اس فورم میں ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں پیش ہوئے۔کوئز میں ٹرمپ سے صدر پوتن کی تعریف کے بارے میں ان سے دوبارہ پوچھا گیا تو ٹرمپ نے کہا کہ ان کی ریٹنگ 82 فیصد ہے۔میرے خیال میں انھوں نے مجھے جب ذہین کہا تو میں نے اسے تعریف کے طور پر لیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ پوتن کا اپنے ملک پر بہت بہترین کنٹرول ہے۔امریکی میں حالیہ جائزوں کے مطابق صدارتی دوڑ میں دونوں امیدواروں کے درمیان فرق بہت کم ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صدر بننے کے بعد میرے خیال میں، میں ان کے ساتھ مل کر کام کر سکتا ہوں۔یاد رہے کہ ٹرمپ نے روس سے کہا تھا کہ وہ ہلیری کلنٹن کی ان ای میلز کو تلاش کریں جو سرور پر موجود نہیں ہیں۔ انھیں اپنے اس بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے صدر کے بارے میں بیان دیا ہے۔امریکہ میں رپبلکن پارٹی کے نامزد امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر وہ صدارتی انتخاب میں کامیاب ہو گئے تو امریکی افواج کے تمام شعبوں کو وسعت دیں گے۔اس سے قبل ریاست فلاڈیلفیا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں زیادہ فوجی دستوں، جنگی جہاز اور کشتیوں کی ضرورت ہے۔اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کے بارے میں اپنا نظریہ استحکام کے ذریعے امن بیان کیا۔انھوں نے کہا کہ میں ایک ایسی خارجہ پالیسی کی تجویز دینا چاہتا ہوں جس میں امریکہ کے قومی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے، خطے میں استحکام لایا جائے اور دنیا میں کشیدگی ختم کی جا سکے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ منصوبے کے تحت حکومتی اخراجات کم کیے جائیں گے، ٹیکسوں کی آمدن بڑھائی جائے گی اور وفاقی ملازمین کی تعداد کو کم کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ وہ امریکہ اور نیٹو کے اتحادی ممالک کو بھی یہ باور کروائیں گے کہ وہ اپنی قومی آمدن کا دو فیصد دفاع پر خرچ کریں۔

مزید :

علاقائی -