والدکی ڈانٹ ڈپٹ پر پانچ بہن بھائیوں نے زہریلی گولیاں نگل لیں

والدکی ڈانٹ ڈپٹ پر پانچ بہن بھائیوں نے زہریلی گولیاں نگل لیں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر پانچ بہن بھائیوں نے زہریلی گولیاں کھالیں جس پر اُنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔مقامی میڈیا کے مطابق تھانہ بنی کی حدود میں باغ سرداراں کے رہائشی بہن بھائیوں نے والدین کی سختی اور ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی قدم اٹھایا اور قدم میں رکھنے والی گولیاں نگل گئیں ، متاثرین میں ایک بھائی اور چاربہنیں شامل ہیں جن کی عمریں 15سال سے زائد ہیں۔ پانچوں بچوں کو بے نظیر ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں ان کا علاج جاری ہے ۔

مزید : علاقائی