یو ایس اوپن:اولمپک چیمپیئن اینڈی مرے ایونٹ سے باہر

یو ایس اوپن:اولمپک چیمپیئن اینڈی مرے ایونٹ سے باہر

نیویارک(اے پی پی) سویٹزرلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین سٹانسلاس وارینکا اور جاپان کے کائی نیشیکوری اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو اور اولمپک چیمپیئن اینڈی مرے کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈسلام کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں سوئس سٹار سٹانسلاس وارینکا نے سخت مقابلے کے بعد ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو کو 7-6(7-5)، 4-6، 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاسل کی جہاں انکا مقابلہ جاپان کے کائی نیشیکوری سے ہوگا، انہوں نے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار، عالمی نمبر دو اور اولمپک چیمپیئن اینڈی مرے کو انتہائی سخت مقابلے کے بعد 1-6، 6-4،4-6، 6-1 اور 7-5 سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی