لبرٹی میڈیا نے فارمولانکو 4ارب 40کروڑ میں خرید لیا

لبرٹی میڈیا نے فارمولانکو 4ارب 40کروڑ میں خرید لیا
 لبرٹی میڈیا نے فارمولانکو 4ارب 40کروڑ میں خرید لیا

  


واشنگٹن (اے این این)امریکہ کی معروف میڈیا کمپنی لبرٹی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ وہ کار ریسنگ بزنس فارمولا ون کو چار ارب 40 کروڑ ڈالر کی قیمت میں خریدلیا ہے ۔معاہدے کے بعد بھی برنی ایکس لسٹون چیف ایگزیکٹیو کے عہدے پر رہیں گے،چیز کیری نئے چیئرمین ہوں گے،جبکہ ٹوئنٹی فرسٹ سنچری فاکس کے نائب چیئرمین چیز کیری اس کے نئے چیئرمین ہوں گے۔لبرٹی میڈیا اٹلانٹا بریوز میجر لیگ فٹبال کلب سمیت کئی کھیل اور تفریحی تجارتی کمپنیوں میں شراکت دار ہے۔لبرٹی کمپنی کے مالک اربپتی جان میلون ہیں۔ یہ کمپنی ابتدا میں عالمی سطح کی نمبر ون موٹر کار ریسنگ کمپنی کے کچھ حصے کی ہی ملکیت حاصل کر رہی ہے اور اگر ریگولیٹرز نے معاہدے کو منظور کر لیا تو پوری ملیکت کا منصوبہ مستقبل میں طے کیا جائے گا۔انھوں نے کہاکہ ہمارے خیال سے میڈیا اور کھیل سے متعلق ہمارے طویل تجربات اور نکتہ نظر فارمولا ون کے تحفظ کے لیے بہتر ہی ہوگا اور اس سے کھیل کے مداحوں، ٹیم اور ہمارے شراکت داروں سبھی کو فائدہ پہنچے گا۔چیف ایگزیکٹیو برنی ایکس لسٹون نے کہاکہ میں لبرٹی میڈیا اور چیز کیری کا فارمولا ون میں خیرمقدم کرنا چاہوں گا اور ان کے ساتھ کام کرنے کیلئے پر امید ہیں۔اس سے قبل انھوں نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان سے کہا گیا کہ وہ آئندہ تین برس کے لیے اس عہدے پر برقرار رہیں۔85 سالہ برنی کو اس کھیل میں 40 برس کا تجربہ ہے۔لبرٹی میڈیا فارمولا ون کا اپنا حصہ نجی اکویٹی کمپنی سی وی سی کیپٹل سے خرید رہی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی