ایشین بیج گیمز،قومی کبڈی ٹیم 22ستمبر کو ویتنام روانہ ہوگی

ایشین بیج گیمز،قومی کبڈی ٹیم 22ستمبر کو ویتنام روانہ ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)8 رکنی قومی کبڈی ٹیم ایشین بیج گیمز میں شرکت کیلئے 22ستمبر کو ویتنام روانہ ہوگی ۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور کے مطابق ایشین بیج گیم 23ستمبر سے 4اکتوبر تک ویتنام میں شروع ہوگی۔ جس میں 6کھلاڑی اور آفیشلز پاکستان کی نمائندگی کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے اور انہیں کوچ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں ۔ تربیی کیمپ میں سے باصلاحیت 6کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا تاکہ ایونٹ میں وہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کرسکیں۔ سیکرٹری نے کہا کہ ایونٹ میں پاکستان سمیت ایران ، بھارت ، سری لنکا ، کوریا ، نیپال ،ملائیشیاء ، بنگلہ دیش اور ترکمانستان شرکت کرینگے ۔تمام ممالک کے درمیان کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے۔