نیشنل بینک ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ25ستمبر سے شروع ہوگا

نیشنل بینک ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ25ستمبر سے شروع ہوگا

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام نیشنل بینک ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ25ستمبر سے یکم اکتوبر تک بہاولپور میں کھیلاجائے گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں جائے گا جس میں ملک بھر سے ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں اسلام ، پشاور ، ایبٹ آباد ، کشمیر، گوجرنوالہ ، لاہور، اوکاڑہ ، فیصل آباد، کوئٹہ ، کراچی اور پی بی سی سی ینگ سٹار شامل ہیں۔ پی بی سی سی ینگ سٹار کی ٹیم نے حیدر آباد، سرگودھا ، اٹک ، شیخوپورہ اور ملتان کے کھلاڑی شامل ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے تین رکنی سلیکشن کمیٹی یوسف ہارون ، عبدالرزاق اور طاہر محمود بٹ پر مشتمل ہے تشکیل دے کی گئی ہے ۔

تین رکنی سلیکشن کمیٹی ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے 22کھلاڑیوں کو بھارت میں آئندہ سال ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے قومی ٹیم کیلئے شارٹ لسٹ کرینگے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی