دورہ جنوبی افریقہ کیلئے 15رکنی آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کردیاگیا
کیپ ٹاؤن (اے این این)دورہ جنوبی افریقہ کیلئے 15 رکنی آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم دورہ ساوتھ افریقہ میں 6 ایک روزہ میچز کھیلے گی، 27 ستمبر کو آسٹریلیا کا آئر لینڈ سے مقابلہ ہو گا جبکہ ساوتھ افریقہ کے ساتھ 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 30 ستمبر سے ہو گا ۔سیریز کے لیے فاسٹ بولرز میچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کوآرام دیا گیا ہے۔ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں کپتان اسٹیو اسمتھ ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر ، جارج بیلی ، اسکاٹ بولینڈ ، جیمز فولکنر ، ایون فنچ، جان ہیسٹنگز ، شون مارش، جو مینی ، کرس ٹریمین ، میتھیو ویڈ ڈینیل وورل اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔