یو ایس اوپن:مارٹیناہنگس کی ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی

یو ایس اوپن:مارٹیناہنگس کی ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی

نیویارک(اے پی پی) سویٹزرلینڈ کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار مارٹینا ہنگیس اور انکی امریکن جوڑی دار کوکو یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ کوارٹرفائنل میں جمہوریہ چیک کی جوڑی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، سوئس مارٹینا ہنگیس اور انکی امریکن ساتھی کوکو نے جمہوریہ چیک کی باربورہ کریجیکووا اور انکی ہم وطن جوڑی دار کیٹرینا سینیاکووا کو شکست دی۔ امریکہ میں جاری میگا ایونٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کوارٹرفائنل میں سوئس مارٹینا ہنگیس اور انکی امریکن ساتھی کوکو نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی باربورہ کریجیکووا اور انکی ہم وطن جوڑی دار کیٹرینا سینیاکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-2 سے زیر کر کے ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی