مجھے سپیکر تسلیم نہ کرکے عمران خان نے ایوان کی توہین کی،ایازصادق

مجھے سپیکر تسلیم نہ کرکے عمران خان نے ایوان کی توہین کی،ایازصادق

اسلام آباد(آئی این پی)اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے کہا ہے کہ عمران خان اسپیکر نہ ماننے کا اعلان کرکے ایوان کی توہین کے مرتکب ٹھہرے ہیں،مجھے اسپیکر ایوان نے منتخب کیا ہے،عمران خان نے نہیں کیا،میری ذات سے عمران خان کو اس لئے شروع سے مسئلہ ہے کیوں کہ میں انہیں 3بار بری طرح شکست دے چکا ہوں۔ جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ذات عمران خان کیلئے شروع سے ہی مسئلہ رہی ہے،میرا جرم یہ ہے کہ عمران خان 3بار مجھ سے بری طرح شکست کھا چکے ہیں،ابھی تک اپنی شکست ہضم نہیں ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اسپیکر ایوان نے منتخب کیا عمران خان نے نہیں،اسپیکر نہ ماننے کا اعلان کرکے عمران خان ایوان کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں،ریفرنسز پر میں نے جو کہا اپنی عقل فہم کے مطابق کہا،وقت چیخ وپکار اور الزام تراشی کا نہیں ہے اور شورشرابہ کرنے سے حکومتیں نہیں گرتیں،خان صاحب2018کا انتظار کریں ملک میں انتشار نہ پھیلائیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول