پی ایس127میں پولنگ پر امن رہی ہے، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ

پی ایس127میں پولنگ پر امن رہی ہے، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی الیکشن کمشنر تنویر ذکی نے کہا ہے کہ پی ایس127میں پولنگ مجموعی طور پر پر امن رہی ہے تاہم ایک دو واقعات رونما ہوئے تھے جن پر فوری طور پر قابو پالیا گیا اور جو شکایات ملی ان کا ازالہ کیا گیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت،الیکشن کمیشن اور سیکورٹی اداروں نے باہمی رابطوں کے ذریعے پولنگ کے عمل کو پر امن بنایا ہے ۔ سندھ گورنمنٹ سعود آباد اسپتال میں قائم کردہ پولنگ اسٹیشن سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انھوں نے کہا کہ اسپتال میں پولنگ اسٹیشن بنانے کا علم نہیں ہے البتہ پی ایس127کے ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن اسکیم2013والی ہی تھی ۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتظامات کے حوالے سے کوئی شکایات موصول نہیں ہوئی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول