سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے جامعہ زکریا لاہور کیمپس کیس ملوپ سابق رجسٹرار کیخلاف درخواست واپس لینے پر خارج

سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے جامعہ زکریا لاہور کیمپس کیس ملوپ سابق رجسٹرار ...

ملتا ن (خبر نگار خصو صی) سپریم کورٹ کے دورکنی بنچ نے زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کرپشن کیس میں ملوث سابق رجسٹرار کی انکوائری کے خلاف درخواست واپس لینے پر خارج کرنے کا حکم (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

دیاہے۔فاضل عدالت میں سابق رجسٹرار ملک منیر احمد نے درخواست دائر کی تھی کہ اس سمیت دیگر ملزموں کے خلاف نیب ملتان میں بہاء الدین زکریا یونیورسٹی لاہورکیمپس کے قیام میں کرپشن اور خردبرد کرنے کا کیس بنایا گیا اور اس معاملہ کی یونیورسٹی کی جانب سے بھی انکوائری کرائی جارہی ہے جبکہ وہ بالکل بے گناہ ہے اور اس کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہے اوروہ ضمانت پر بھی رہاہوچکاہے جبکہ اس محض پریشان کرنے کے لئے انکوائری کی جارہی ہے جو ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔فاضل عدالت میں زکریا یونیورسٹی کے سینئر لیگل ایڈوائزر اور سابق جج لاہور ہائیکورٹ ظفراللہ خاکوانی نے دلائل دئیے کہ ملزم نے پہلے ہائیکورٹ ملتان بنچ میں انکوائری کے خلاف درخواست دائر کی جو چانسلر کو بھجوادی گئی تو متعلقہ فورم نہ ہونے کی وجہ سے خارج کردی گئی اور اب بلاجواز طورپر صرف انکوائری کو طول دینے کے لئے درخواست دائر کی گئی ہے اس لئے خارج کرنیکا حکم دیاجائے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر