پیف کی پارٹنرز سکول کو 25ستمبر تک ریکارڈ درست کرنیکی ہدایت

پیف کی پارٹنرز سکول کو 25ستمبر تک ریکارڈ درست کرنیکی ہدایت

ملتان( سٹاف رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بے وسیلہ بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبوں بشمول نیو سکول پروگرام،ایجوکیشن ووچر سکیم اور فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول سے منسلک سکول پارٹنر ز کو حتمی ہدایت کی ہے کہ سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں طالب علموں کے ریکار ڈ کو 25ستمبر(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

تک درست کر لیا جائے۔اس حوالے سے والدین /سر پرست کے شناختی کارڈ کے درست اندراج کے ساتھ ساتھ اس کا فارم ب سے ہم آہنگی ہو نابھی لازم ہے ۔ اس اقدام کا مقصد20لاکھ سے زائد طالب علموں کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی شفافیت کوبر قرار رکھنا ہے۔ یہ بات منیجنگ ڈائریکٹر پنجا ب ایجوکیشن فاؤنڈیشن طارق محمود نے لاہور میں ہفتہ واررابطہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز اور پروگرام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضرورت مند بچوں کی مفت تعلیم کے لیے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور مستقبل کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پارٹنر سکولوں کے ماہانہ واجبات کی بر وقت ادائیگی کے لیے مربوط اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی سال 2017-18کے لیے پارٹنر سکولوں کو درکار نصابی کتب کامنظم ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے تاکہ یہ کتب بروقت مہیا کی جا سکیں ۔ اس موقع پر پارٹنر سکولوں میں طالب علموں کے لیے دستیاب تعلیمی سہولیات بشمول صاف پانی اور کلین ٹائلٹ کی فراہمی کے اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایم ڈی پیف طارق محمودنے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ضرورت مند بچوں کی تعلیم کے ذریعے بحالی کے اقدامات سے معاشر ے میں مثبت تبدیلی کے عمل کو تقویت ملی ہے۔ اس حوالے سے صوبے کے 36اضلاع میں پارٹنر سکولوں کا نیٹ ورک اس انداز سے تشکیل دیا گیا ہے کہ غربت و افلاس میں جکڑے بچوں کو گھروں کے نزدیک مفت و معیار ی تعلیم کی سہولت میسر آئے ۔ اس طرح 2018تک سو فیصد انرولمنٹ کے اہداف حاصل کر نے میں مدد ملے گی۔

پیف

مزید : ملتان صفحہ آخر