پاکستان بار کونسل کی کال پر ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء کا یوم سیاہ

پاکستان بار کونسل کی کال پر ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء کا یوم سیاہ

ملتان،وہاڑی(خبرنگار خصوصی،بیورو رپورٹ ، نمائندہ خصوصی)پاکستان بارکونسل کی کال پر ملک بھی کی طرح ملتان میں بھی سانحہ کوئٹہ و مردان کے خلاف ملتان میں بھی یوم سوگ منایا گیا۔یاد رہیکہ پاکستان بار کونسل نے سانحہ کوئٹہ اور مردا ن میں ملوث ملزموں کو گرفتارنہ کرنے اور شہید وکلاء کے لواحقین کو اعلان کردہ معا وضہ نہ دینے پر ہفتہ سوگ منانے کا اعلان کیا تھا اس ضمن میں گزشتہ روزہائیکورٹ بار (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام شہید ہونے والے وکلاء کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت صدر بار شیخ جمشید حیات نے کی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اس موقع پر سید اطہر حسن شاہ بخاری نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کرائی دعائیہ تقریب میں نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری بارچوہدری عمرحیات نے انجام دئیے جبکہ وکلاء4 کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس طرح ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بارروم پر سیاہ پرچم لہرایا گیا ۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی کے مطابق پاکستان بارکونسل کی کال پر ملک بھر کی طرح وہاڑی ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے بھی یوم سیاہ منا یا ، وکلاء با ز ؤ ں پر سیا ہ پٹیاں با ندھ کر عدالتوں میں پیش ہو تے رہے اور صدر ملک محمدشبیر اعوان اور جنرل سیکرٹری مسعودظفر کیمطابق سا نحہ کوئٹہ اور مردان کے حوالے سے یوم سیاہ منایاگیا تھا اور وکلاء نے شہداء کے لیے پا نچ منٹ کی خا مو شی اختیار کرکے انکوخراج عقیدت پیش کیا اور بار روم پر سیاہ پرچم لہرایا ، اس موقعہ پر دیگر وکلاء سابق سیکرٹریز بار رانا شعیب اصغر ، چودھری شہزاد نوا ز، راؤ شیراز رضا، ندیم بخاری ودیگر رانا مسعود اصغر، خالد محمود گجر، چودھری نصیر احمد ، رانا محمد ارشد ایڈووکیٹس نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ اور مردان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر