مشینی کاشت کے فروغ کیلئے کسانوں کو زرعی آلات کی فراہمی کا پروگرام شروع

مشینی کاشت کے فروغ کیلئے کسانوں کو زرعی آلات کی فراہمی کا پروگرام شروع

ملتان، خانیوال، میاں چنوں، علی پور، ڈیرہ غازیخان، لیہ، چوک اعظم، چوبارہ ، بہاولپور، خانقاہ شریف، لیاقت پور، رحیم یار خان، ہارون آباد(سپیشل رپورٹر+ نمائندہ پاکستان) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مشینی کاشت کے فروغ کیلئے زرعی آلات کی سبسڈی پر فراہمی کا منصوبہ‘ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے کاشتکاروں میں زرعی آلات تقسیم کیے گئے تفصیل کیمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق مشینی کاشت کے فروغ کے لئے زرعی آلات کی سبسڈی پر فراہمی کا دو سالہ منصوبہ جاری ہے جس کے تحت پنجاب کی2486دیہی یونین کونسلز میں 1 ارب 16کروڑ65لاکھ 18 ہزار روپے کی خطیر رقم سے 6 ایکڑ رقبہ تک کے مالک کاشتکاروں میں زرعی آلات 50فیصد سبسڈی پر فراہم کیے جارہے ہیں۔ یہ بات ممبر پنجاب اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی نے اسسٹنٹ کمشنر ملتان کے دفتر میں زرعی آلات و مشینری کی قرعہ اندازی کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملک عطاء الحق، ڈی ایس پی سلیم خان نیازی، ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع چوہدری نصیر احمد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع رائے ظفر عباس سمیت کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملک عطاء الحق نے بتایا کہ تحصیل صدر ملتان میں شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے ہر دیہی یونین کونسل کے ایک کامیاب کاشتکارکو 4 زرعی آلات پر مشتمل سیٹ دیا جائے گا جس کی کل لاگت 4 لاکھ 22 ہزار رپے ہے جس میں سے 2 لاکھ 11 ہزار روپے حکومت پنجاب سبسڈی کی مد میں فراہم کرے گی جبکہ بقیہ رقم کسانوں کو ادا کرنا ہوگی۔ اس موقع پر چوہدری نصیر احمد نے بتایا کہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی ملتان کے 418گاؤں میں قرعہ اندازی کے ذریعے کپاس کے کاشتکاروں میں سپرے کیلئے تین تین ہالوکون نوزلز مفت دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قرعہ اندازی کے تحت کاشتکاروں کو زرعی آلات کے سیٹ میں روٹا ویٹر، ربیع ڈرل، ڈسک ہیرو، چزل پلو دئیے جائیں گے جبکہ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے کاشتکار اپنے علاقہ کے دوسرے کاشتکاروں کو یہ زرعی آلات کرایہ پر دینے کے بھی پابند ہوں گے۔ خانیوال سے بیورو نیوزکیمطابق میاں چنوں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق خا دم پنجا ب شہبا ز شر یف کی ہدایت اور ڈی سی او زید بن مقصود کی سر پر ستی میں مشینی کا شت کے فر و غ کیلئے کا شکاروں کو زرعی آلات اور مشینری کے پر وگرام کا آغا ز ہو گیا ہے۔ ضلع بھر کی چا روں تحصیلو ں کی 83دیہی یو نین کو نسلو ں میں کا شتکاروں کو زرعی آلا ت اور مشینری کی فر ا ہمی کیلئے قرعہ ا ندا زی کاکا م مکمل کر لیا گیا ہے جس کے تحت 6ایکٹر تک زمین رکھنے والے خوش نصیب کا شتکا رو ں کو یو نین کو نسل کی سطح پر ربیع ڈرل ، ڈسک ہیر و ، چیزل ہل ، روٹا و یٹر ،شو گر کین ریجر50فیصد سبسڈ ی پر فرا ہم کیے جا ئیں گے ہر یو نین کونسل کی سطح پر زرعی آ لا ت کی خر ید کیلئے اڑھا ئی لا کھ روپے کا شتکار اور اڑھا ئی لا کھ کی سبسڈی حکو مت فراہم کر ے گی تحصیل خا نیوا ل میں 21 یو نین کو نسلو ں کے کا شتکا رو ں کو زرعی آ لا ت فر اہم کر نے کیلئے ڈسٹر کٹ جنا ح لا ئبر یر ی ہا ل میں اسسٹنٹ کمشنر خا نیوال لیا قت علی نے ای ڈی او زرا عت را نا احمد منیر ، ڈی او زرا عت میا ں منظور احمد و دیگر کے ہمرا ہ قر عہ اندا زی کی تحصیل میا ں چنو ں میں بہاؤ الد یں زکر یا ہال تحصیل میونسپل کمیٹی میں اے سی امجد سلیم سرگانہ نے قر عہ اندازی کی کبیر والا میں اسسٹنٹ کمشنرعفیفہ شجیعہ نے 29یونین کو نسل کے کا شتکاروں کی قر عہ اندازی کی اس مو قع پر ڈی ایس پی محمد سلیم ، ڈی ڈی او زراعت رانا حبیب الر حمن سمیت دیگر سر کاری افسران بھی مو جو د تھے اسسٹنٹ کمشنر جہانیا ں عمر ا ن عصمت نے 11یو نین کو نسلو ں کے کا شتکا روں کی قر عہ اندازی کی اس مو قع پر ڈی ایس پی شا ہد نیاز اور ڈ ی ڈی او زرا عت حا جی نیا ز احمد سمیت دیگر سر کاری افسر ان بھی مو جو د تھے. علی پور سے نمائندہ پاکستان کیمطابق کاشتکار معاشرہ میں زراعت کے حوالے سے اہم حیثیت رکھتے ہیں، چھوٹے کاشتکاروں کو50فیصد سبسڈی پر زرعی آلات کی فراہمی حکومت پنجاب کااحسن اقدام ہے ان خیالات کااظہار تحصیلد ارمحمداقبال عباسی نے پراجیکٹ پروموشن آف ایگری کلچر میکانائزیشن ان پنجاب قرعہ اندازی پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا یونین کونسل میں 3افراد کی قراعہ اندازی کی گئی ہریونین کونسل سے 1کامیاب شخص کو50فیصد سبسڈی پر زرعی آلات فراہم کئے جائیں گے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت محمداشرف قریشی،ایگریکلچرآفیسر سعداللہ خان، ایس ایچ او سٹی علی پور انسپکٹر عبدالشکور قیصرانی ،رانا محمداشرف،ملک غلام عباس،محمدطارق خان نے شرکت کی ۔قرعہ اندازی کیلئے کل 146درخواست موصول ہوئی 54درخواستیں منظور ہوئیں۔ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کیمطابق .حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان کے کاشتکاروں میں زرعی آلات کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی کی گئی . ڈیرہ غازیخان ، کوٹ چھٹہ او رٹرائیبل ایریا کی تحصیلوں کیلئے قرعہ اندازی کی تقریب ای ڈی او زراعت توسیع کے دفتر میں منعقدہوئی جس میں ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ ، کمیٹی کے اراکین اسسٹنٹ کمشنرز اصغر مجید بلوچ ، عبدالجبار ، ڈی ایس پیز رانا جان محمد ، بشیر احمد ، ای ڈی او زراعت عبدالغفور غفاری ، ڈسٹرکٹ آفیسر جمیل احمد سمیت دیگر افراد موجودتھے . کاشتکاروں کے ہاتھوں درخواستوں کی قرعہ اندازی کرائی گئی جس میں یونین کونسل شادن لنڈ کیلئے فیض محمد ، کالا کیلئے انوارالحق ، رانمن کیلئے اقبال حسن ، بہادر گڑھ کیلئے عبدالرزاق ، شاہ صدر دین کیلئے اعجاز ، پیر عادل کیلئے خادم حسین ، کوٹ مبارک کیلئے محمد اعظم ، یارو کیلئے شیر محمد ، چھابری بالا کیلئے حبیب اللہ ، دراہمہ کیلئے محمد شادی ، کوٹ ہیبت کیلئے عبدالرزاق ، حاجی غازی کیلئے خدا بخش ، سمینہ کیلئے محمد اسماعیل ، کھاکھی کیلئے اللہ بخش ، چورہٹہ کیلئے محمد رضا ، وڈور کیلئے اللہ ڈیوایا ، گدائی کیلئے غلام اکبر ، پائیگاہ کیلئے محمد بلال او ریونین کونسل معموری کیلئے مجاہد حسین کے نام کا قرعہ نکلا ، تحصیل کوٹ چھٹہ کی یونین کونسل عالی والا کیلئے محمد شریف ،غوث آباد کیلئے محمد حیات ، سخی سرور کیلئے محمد رمضان ، کوٹ چھٹہ کیلئے محمد عباس ، بستی ملانہ کیلئے محمد زاہد ، جھوک اترا کیلئے حسن حیات ، نوتک کیلئے محمد افضل ، مانہ احمدانی کیلئے عبدالستار ، بستی فوجہ کیلئے مرید حسین ، جھکڑ امام شاہ کیلئے عبدالکریم ، متفرق چوہان کیلئے طالب حسین ، چوٹی زیریں کیلئے غلام شبیر ، نواں کیلئے نذیر احمد ، چوٹی بالا کیلئے حفیظ الرحمن او ردرخواست جمال کیلئے محمداکرم خوش نصیب ٹھہرے تحصیل ٹرائیبل ایریا میں جن کاشتکاروں کے نام قرعہ اندازی میں نکلے ان میں یونین کونسل تمن لغاری کیلئے عبدالکریم ، بارتھی کیلئے سعید احمد ، مبارکی کیلئے عظیم خان ، تمن قیصرانی کیلئے عنایت اللہ اور یونین کونسل فاضلہ کچھ کیلئے امام بخش شامل ہیں. دریں اثناء رکن صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو بغیر شرح سود پر 23ار ب روپے کے قرضے دیئے جائیں گے جس کیلئے بنک سے معاملات طے کر لیے گئے ہیں . تین چارروز کے اندر طریقہ کار وضع کر دیا جائے گا . سمارٹ فونز کی فراہمی جلد ہو گی انہوں نے یہ بات زراعت آفس ڈیرہ غازیخان میں کاشتکاروں کو زرعی آلات کی قرعہ اندازی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ای ڈی او زراعت عبدالغفور غفاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان کے کاشتکاروں کو 50فیصد سبسڈی پر زرعی آلات دیئے جا رہے ہیں اور 51یونین کونسلوں میں زرعی آلات کی فراہمی پر حکومت پنجاب ایک کروڑ 11لاکھ 81ہزار روپے سبسڈی دے رہی ہے . تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر صدر اصغر مجید بلوچ ، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ عبدالجبار ، ڈی ایس پیز رانا جان محمد ، بشیر احمد ، ڈی او زراعت توسیع محمد جمیل ،ملک کلیم ، مشتاق محمود لغاری ، محمد اسحاق سمیت دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ کاشتکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی . علاوہ ازیں ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع عبدالغفور غفاری نے کہا ہے کہ ضلع ڈیرہ غازیخان کی تین تحصیلوں سے زرعی آلات کی فراہمی کیلئے کل 332درخواستیں موصول ہوئیں اور مقررہ شرائط پر پوری نہ اترنے پر 170درخواستیں مسترد کر دی گئیں اور 162کو قرعہ اندازی کیلئے اہل قرار دیاگیا. انہوں نے بتایاکہ مالی سال 2016-17کے دوران 12شوگر کین والی یونین کونسلوں میں کاشتکاروں کو ڈسک ہیرو ، روٹا ویٹر ، سیڈ ڈرل ، چیزل ہل او ر شوگر کین ریجرز دیئے جا رہے ہیں اور ایک سیٹ پر حکومت پنجاب کی طرف سے دو لاکھ 46ہزار روپے سبسڈی دی جا رہی ہے . انہوں نے بتایاکہ دیگر 39یونین کونسلوں میں ڈسک ہیرو ، روٹا ویٹر ، سیڈ ڈرل اور چیزل ہل دیئے جائیں گے جس کیلئے ایک سیٹ پر سبسڈی کی رقم دو لاکھ 11ہزار روپے مقررکی گئی ہے. قرعہ اندازی میں نام نکلنے والے خوش نصیب کاشتکار پری کوالیفائیڈ مینوفیکچررز سے اپنی پسند کے زرعی آلات خرید سکتے ہیں انہوں نے بتایاکہ مقررکردہ کمپنی پر بکنگ کی آخری تاریخ 30ستمبر ، مشینری و زرعی آلات کی وصولی 30نومبر مقرر کی گئی ہے . چوک اعظم سے نامہ نگار کیمطابق لیہ سے نمائندہ پاکستان کیمطابق فوڈ سیکورٹی کے ضامن کسانوں کو جدید مشینی کاشت کے لیے پنجاب حکومت ترقی دادا بیجوں کی فراہمی ارزاں نرخوں پر کھادیں ،آب پاشی کے لیے ٹیوب ویلوں پر سبسڈی کی سہولیات کے علاوہ زرعی آلات فراہم کر رہی ہے اور ضلع لیہ کے 19کسانوں میں46لاکھ 74ہزار روپے کی سبسڈی سے95مختلف زرعی آلات کی فراہمی اسی سلسلہ کی عملی کڑی ہے یہ بات ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت فیض محمد کندی نے کسانوں میں سبسڈی پر زرعی آلات کی فراہمی کے لیے منعقدہ قرعہ اندازی کے موقع پر کہی ۔قرعہ اندازی ڈی او زراعت ،تحصیل دار محال محمد عامر شیخ اور ڈی ایس پی صدر کی نگرانی میں مکمل کی گئی ۔قرعہ اندازی میں ضلع کی 19یونین کونسلوں سے 105درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے 19خوش نصیب کسانو ں کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے عمل میں لایا گیا اس موقع پر کسانوں و کاشت کاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔قرعہ اندازی میں مرکز چوک اعظم سے 3کسانوں ،مرکز کوٹ سلطان سے 8کسانوں ،مرکز فتح پور سے 3کسانوں اور مرکز لیہ سے 5کسانوں نے قرعہ اندازی میں کامیابی حاصل کی 19کسانوں کو ربیع ڈرل ،روٹاوئیٹر،چیزل پلو،ڈسک ہیرو ،شوگر کین ریجرپر مشتمل زرعی آلات کا ایک ایک سیٹ دو لاکھ 46ہزار فی کسان سبسڈی پر فراہم کیا جارہا ہے ۔ چوبارہ سے نمائندہ خصوصی کیمطابق ٹی ایم اے چوبارہ میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں چوبارہ کی ساتویں یونین کونسلز سے کسانوں نے شرکت کی گورنمنٹ پالیسی کیمطابق پر یونین کونسل میں ایک کاشتکار کو آدھی قیمت پر زرعی آلات کا سیٹ فراہم کیا جائیگا ویٹنگ لسٹ میں بھی کاشتکاروں کے نام شامل کیے گئے چوبارہ یونین کونسل سے احمد خان، رفیق آباد یوسی سے طاہر کاہلوں ، یوسی جمال چھپری سے اللہ بخش، یوسی اولگھ تھل کلاں سے جاوید، یوسی شیر گڑھ سے مہر صدیق، یوسی خیرے والا سے ملازم حسین اور یوسی نواں کوٹ سے ابرار حسین کے نام قرعہ اندازی میں نکلے تقریب میں ناصر مگسی، فضل بپی، اے سی چوبارہ، ارشد وٹو، ایس ڈی او چوبارہ ملک عبدالمجید، ڈی ڈی او واٹر مینجمنٹ مہر ممتاز حسین، ڈی ڈی او زراعت خالد محمود، چیئرمین طاہر کاہلوں، فیلڈ اسسٹنٹ رضوان بھٹہ ، حاجی افتخار سمیت ہر یونین کونسل سے کثیر تعداد میں کسانوں نے شرکت کی ۔ بہاولپور ، خانقاہ شریف سے ڈسٹرکٹ رپورٹر+ نمائندہ پاکستان کیمطابق ضلع بہاول پور میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام برائے مشینی کاشت کے فروغ کے سلسلہ میں ایک کروڑ 72لاکھ روپے سے زائد مالیت کی سبسڈی سے 78یونین کونسلوں کے زمیندار وکاشتکاروں کو قرعہ اندازی کے ذریعہ جدید زرعی مشینری و آلات کا سیٹ فراہم کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں بہاول پور تحصیل کی 17یونین کونسلوں کے زمینداروکاشتکاروں کو جدید زرعی آلات و مشینری سبسڈی نرخ پر فراہم کرنے کے لئے ضلع کونسل ہال میں قرعہ اندازی کی گئی جس کی صدارت صوبائی وزیر امداد باہمی اقبال چنڑ نے کی ۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی میاں شعیب اویسی، چیئر مین یونین کونسل میاں مقبول جوئیہ، بلال بلوچ، ای ڈی او زراعت چوہدری تنویر احمد ، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی راؤ تسلیم اختر ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرزراعت حافظ محمدشفیق، زراعت آفیسر محمدمدثر، زراعت آفیسر محمدسہیل شانی زراعت آفیسر مسعود سلیم بھٹہ، کاٹن انسپکٹر رابعہ کنول اور زمیندارو و کاشتکاران موجود تھے۔ صوبائی وزیر امداد باہمی اقبال چنڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے زراعت کے شعبہ کو مستحکم کرنے اور زمینداروکاشتکاران کو جدید زرعی آلات فراہم کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں ۔قبل ازیں ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت چوہدری تنویر احمد نے بہاول پور ضلع کی 35یونین کونسلوں اور بہاول پور تحصیل کی 7یونین کونسلوں میں گنا کاشت کیا جاتا ہے۔آخر میں بذریعہ اوپن بیلٹ پیپرقرعہ اندازی کی گئی جن میں ملک انور، عبدالمیب، طارق محمود، منظوراحمد، سعیداحمد، محمداشفاق، محمدخالد، محمدعلی انصاری، محمدامجد، نویدقمر، محمدصدیق، محمدشریف، محمداصغر، محمدقاسم، حافظ محمدادریس، خان بی بی اوردیگرکامیاب قرارپائے۔لیاقت پور سے نمائندہ پاکستان کیمطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ہدایت پرچھوٹے کاشتکاروں کوفروغ مشینی کاشتکاری پروگرام کے تحت 50فیصدسبسڈی پرفراہم کیئے جانے والے زرعی آلات کی قرعہ اندازی کی۔تحصیل بھرکی23یونین کونسلزسے256کسانوں کی درخواستیں موصول ہوئی تھی۔جس میں سے 154درخواستیں نامکمل ہونے کے باعث مستردکردی گئی۔قرعہ اندازی میں چک31کے زاہدحسین،طلبانی کے غلام یسین،چک4Aکے محمدافضل،چک29عباسیہ کے محمدثاقب،کچی محمدخان کی تسلیم بی بی،فضل پورکااللہ نواز،یختیارمہاکامنظوراحمد، چک137NPکامحمدخالدرفیق، احمدیارٹانوری کانذیراحمد،نوروالے کی عشیاء عطاء،موضع گبول کامحمدسلیم،موضع رئیس پٹھان کاظفراقبال،گوٹھ آمین کاغلام حیدر،رنداں کامحمدظفر،دودانائچ کاسعیداحمد،نلہ موسانی کامحمدیونس،حویلی غریب شاہ کامحبوب احمد،پکالاڑاں کاپنوں خان،چک75اے کاعبدالرزاق،خانبیلہ کامشتاق احمد،شیدانی شریف کااللہ بچایا،دفلی کبیرخان کامحمدجہانگیر،سعدپورکااللہ یار،کوٹلہ دوکت کامحمدآصف اوراحمدعلی لاڑکالطاف حسین کے نام نکلے جنہیں کم قیمت پرمختلف زرعی آلات تقسیم کیئے گئے۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنرکیپٹن(ر)شامیراقبال،چیئرمین اورممبران ڈپٹی ڈسٹرکٹ منیجر عبدالمجیدگورائیہ،ڈی ایس پی مامون الرشیدکے نمائندہ سب انسپکٹرسیدقمبرنقوی،نمائندہ ایم پی اے ظفراقبال پنسوتہ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرراؤاشفاق احمداورچوہدری ساجدمحمودنے خصوصی طورپرشرکت کی۔ہارون آباد سے نامہ نگار کیمطابق حکومت پنجاب کے منصوبے کے تحت کاشتکار وں کو زرعی آلات فراہم کرنے کی سکیم کی تقریب قرعہ اندازی جناح ہال ہارو ن آباد میں منعقد ہو ئی مہمان خصوصی پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی غلام مرتضی چوہدری ایم پی اے نے قرعہ اندازی کی اورخوش قسمت کاشتکاروں کے نام نکالے گئے جنہیں حکومت پنجاب کی جانب سے سکیم کے تحت زرعی آلات فراہم کیے جائیں گے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرہارون آبادمحمد عارف خان نیازی ،ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد سید نواز ش علی بخاری ،ای ڈی او زراعت ڈاکٹر حبیب اللہ ،ڈی او زراعت چوہدری عبد الرحمان ،ڈی ڈی او زراعت چوہدری لطیف اللہ ،ڈی ڈی او واٹر مینجمنٹ چوہدری محمد اطہر نے شرکت کی۔چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی پاور اینڈ ایری گیشن چوہدری محمود الحسن چیمہ نے کہا ہے کہ کاشتکاری کو پرکشش ذریعہ معاش بنانے کے لئے وفاقی و صوبائی حکومتیں عملی اقدامات کر رہی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ زراعت کے زیر اہتمام کاشتکاروں کو زرعی مشینر ی کی بذریعہ قرعہ اندازی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ای ڈی او زراعت ظفر یاب حیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبہ بھر کی طرح ضلع رحیم یار خان میں بھی زرعی مشینری و آلات بذریعہ قرعہ اندازی کاشتکاروں کو فراہم کرنے کے لئے تمام تحصیلوں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ ضلع رحیم یار خان میں97دیہی یونین کونسلزمیں بذریعہ قر عہ اندازی زرعی آلات فراہم کئے گئے ضلع رحیم یار خان میں اس سکیم کے تحت908 کاشتکاروں کی درخواستیں وصول ہوئیں۔جن کی جانچ پڑتال کے بعد491 کاشتکار اس قرعہ اندازی کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔ بذریعہ قر عہ اندازی97دیہی یونین کونسلزمیں کاشتکاروں کو جدید زرعی آلات کا ایک سیٹ جس میں ڈسک ہیرو،چیزل ہل،روٹا ویٹر،کے علاوہ زیادہ کپاس والی یونین کونسلز میں ملٹی پریس ڈرل،اور زیادہ کماد کاشت والی یونین کونسلزمیں شوگر کین رجر دیا جائے گا۔حکومت پنجاب کے اس منصوبہ سے کا شتکاروں کوجدیدکاشتکاری میں سہولت کے علاوہ فی ایکڑپیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔قرعہ اندازی تقریب میں تحصیل بھر سے کاشتکار وں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ڈی ڈی ا وزراعت رانا منصور احمد سمیت دیگر موجو دتھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر