حکمرانوں کا یوم حساب قریب ‘ پانامہ لیکس پر فوری کمیشن بنایا جائے ‘ راشد نسیم
ملتان (کامرس رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر راشد نسیم نے کہا ہے کہ پانا مہ لیکس پر فوری کمیشن بنایا جائے ۔ سپریم کورٹ اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے اور ملکی دولت کو لوٹ کر بیرون ممالک بنکوں میں جمع کروانے والوں کیخلاف از خود نوٹس لے۔ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران کی پھانسیوں پر حکمرانوں کی خاموشی مجرمانہ غفلت اور قومی سلامتی کے خلاف اقدام ہے ۔ جماعت (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
اسلامی بنگلہ دیش دیگر سیاسی قوتوں کے ساتھ مل کر بنگلہ دیش کو بھارت کالونی بنانے کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ ان خیا لات کا اظہار جماعت اسلامی ملتان کے سابق ضلعی سیکر ٹری جنرل عارف محمود سمرا کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جماعت اسلامی ملتان کے ضلعی امیر میاں آصف محمود اخوانی، ڈاکٹر اورنگزیب شہزاد، کنور محمد صدیق، حافظ محمد اسلم،عاصم صدیقی بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کا یوم حساب قریب ہے احتساب سے بھاگنے والوں کو ایک دن حساب دینا ہی پڑے گا۔ حکمرانوں نے سانحہ ڈھاکہ سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ قوم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی کیخلاف سراپا احتجاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اس وقت انتہائی اہم موڑ پر ہے پاکستان عالمی سطح پر وہ کردار ادا نہیں کررہا ہے جو اُسے ادا کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت نے پہلے بھی کراچی کے عوام کی مثالی خدمت کی اور شہر کی تعمیر وترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے اور ہمیں آئندہ جب بھی موقع ملے گا ہم شہر کراچی کو تعمیر وترقی ، خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے ۔ شہریوں کو امن و امان اور جان ومال کا تحفظ دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مائنس الطاف فارمولے کے ذریعہ ہمارے اہل اقتدار ایم کیو ایم کو صاف ستھرا کرکے شہر کراچی کو نئے سرے سے اپنے کنٹرول میں رکھنے کے اقدامات کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے پاکستان مردہ باد کے نعروں کے بعد اُن کی امریکہ میں پاکستان مخالف تقریرپاکستان سے کھلی غداری ہے۔
جماعت اسلامی