تجاوزات کیخلاف کارروائی پر لڑائی جھگڑے،تشدد کرنے والوں پر تھانہ پرانی کوتوالی میں مقدمہ درج

تجاوزات کیخلاف کارروائی پر لڑائی جھگڑے،تشدد کرنے والوں پر تھانہ پرانی ...

ملتان (خبر نگار) شاہ رکن عالم ٹاؤن نے تجاوزات کے خلاف کاروائی کے دوران لڑائی جھگڑا کرنے اور عملے کو تشدد کا (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

نشانہ بنانے پر چونگی نمبر 9کے تجاوزات مافیا کے خلاف تھانہ پرانی کوتوالی میں مقدمہ درج کروا دیا ہے ڈی سی او ملتان کی ہدایت پر شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز لینڈ آفیسرشاہ رکن ٹاؤن ضیا الحسن بخاری کی سربراہی میں ٹیم نے گلشن مارکیٹ ، گھنٹہ گھر، میٹرو روٹ دولت گیٹ تا بہادر پور چوک تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا چونگی نمبر 9پر کاروائی کے دوران اسلم اور ساجد نامی تجاوزات مافیا نے سامان اٹھانے پر عملہ سے لڑائی جھگڑا کیا اور 4ساتھیوں کے ہمراہ عملے پر تشدد کیا جس پر ٹاؤن انتظامیہ نے اسلم اور ساجد سمیت 4نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف تھانہ پرانا کوتوالی میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

تجاوزات مقدمہ

مزید : ملتان صفحہ آخر