پنجاب کے داخلی راستوں پر قائم ٹرانزٹ پوائنٹس پر ریٹائرڈ فوجیوں کی تعیناتی کافیصلہ

پنجاب کے داخلی راستوں پر قائم ٹرانزٹ پوائنٹس پر ریٹائرڈ فوجیوں کی تعیناتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورونیوز) صوبائی محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے پنجاب بھر کے داخلی راستوں پرمختلف امراض کی ویکسی نیشن کے(بقیہ نمبر49صفحہ7پر )
لئے قائم کئے گئے ٹرانزٹ پوائنٹس پر میجریالیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ فوجیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں رحیم یارخان کے داخلی راستوں پر قائم 3 ، ڈی جی خان کے 5، راجن پور کے 2، اٹک کے 4 ، میانوالی کے 3 اور بھکر میں ایک ٹرانزٹ پوائنٹ پر دو سالہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر مذکورہ عہدوں پرریٹائرڈ ہونے والے فوجیوں کو تعینات کیا جائے گا۔ بھرتی کئے جانے والے ریٹائرڈ فوجی افسران داخلی راستوں پر قائم ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو سمیت دیگر متعدی امراض کی ویکسی نیشن کے لئے بطور سپروائزر فرائض سرانجام دیں گے ۔