عید پر پارکوں‘کھلے مقامات پر جھولے لگانے پر پابندی
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) عیدالاضحی کے انتظامات پربھرپوراندازمیں عملدرآمدکے سلسلے میں تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں کماحقہ پوری کریں ‘ عوامی ریلیف وسہولت کے لیے محکمانہ سروسزمیں کوئی تعطل نہ آئے ‘ حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع حکومتوں کوجاری کردہ ہدایات میں کہاگیاہے کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کوتیزرفتاری کے ساتھ ٹھکانے لگانے کے لیے صفائی پلان(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
گذشتہ سالوں کی نسبت مزیدجامع اوربہترہوناچاہئے ‘ کسی کوپبلک پارکس یاکھلے مقامات پرجھولے لگانے کی اجازت نہیں ہوگی ‘ عیدالاضحی کے موقع پرتمام تحصیلوں میں بھی ضروری انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
پابندی