بٹ خیلہ ،ڈینی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 165 تک پہنچ گئی

بٹ خیلہ ،ڈینی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 165 تک پہنچ گئی

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد165تک پہنچ گئی مرض میں روزبروزاضافے کی وجہ سے عوام میں پریشانی کی لہردوڑگئی صوبائی حکومت نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ کے بااعتمادذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ میں ڈینگی مریضوں کی کل تعداد 165تک پہنچ گئی ہے جبکہ دوسری طرف محکمہ صحت مالاکنڈکی جانب سے ڈینگی مرض کے لئے مقررشدہ فوکل پرسن ڈاکٹرتنویرنے میڈیاکے نمائندوں کو101مریضوں کی تفصیلات فراہم کردی گئی ہے علاقے کے عوامی حلقوں میں مرض میں روزبروزاضافے پرپریشانی کاسامناہے اورصوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طورپرمرض پرقابوپالنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کئے جائیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول