ایس ایس پی آپریشنز کا دار منگی دھماکہ کی جگہ کا معائنہ

ایس ایس پی آپریشنز کا دار منگی دھماکہ کی جگہ کا معائنہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت نے دارمنگی میں رپیڈ رسپانس فورس (آر آر ایف )کی موبائل وین پر بم دھماکہ کے بعد جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور بعد ازاں ہسپتال میں زخمی اہلکاروں کی عیادت بھی کی اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ متھرا کی حدود میں پولیس پر پے درپے حملے ان علاقوں میں سرچ آپریشنز کا رد عمل ہوسکتا ہے تاہم موبائل وین پر بلٹ پروف شیٹ چسپا ہونے کی وجہ سے اس دھماکہ میں اہلکار صرف زخمی ہوئے اگر موبائل وین پر بلٹ پروف شیٹ نہ ہوتا تو جانی نقصان بہت ذیادہ ہوسکتا تھا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہے پولیس نے ہر دور میں قربانیاں دی ہے دہشت گردوں کی ان بزدلانہ کارروائیوں سے اہلکاروں کے حوصلے کمزور نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ متھرا سمیت ضلع بھر میں سرچ آپریشن کا سلسلہ بڑھا دیا گیا ہے جس کے دوران بہت جلد کامیابی حاصل ہوگی۔