خیبر پختونخوا کے 13 افسروں کی تعیناتی وتبادلے کے احکامات

خیبر پختونخوا کے 13 افسروں کی تعیناتی وتبادلے کے احکامات

پشاور( پاکستان نیوز)گریڈ 17کیپی ایم ایس پوسٹوں پر ترقیوں کے بعد حکومت خیبر پختونخوا نے 13افسران کی عوامی مفاد میں فوری طور پرتعیناتیوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گورنر سیکرٹریٹ کے سپرنٹنڈنٹ شیر محمد کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر گورنر سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح سپرنٹنڈنٹ فاٹا سیکرٹریٹ زاہد مسعود کو سیکشن آفیسر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ،محکمہ زراعت کے سپرنٹنڈنٹ محمدعلیم کو سیکشن آفیسر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ،پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ بشیر الحق کو سیکشن آفیسر محکمہ بلدیات،سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ محمد الیاس کو سیکشن آفیسر ایس ٹی اینڈ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ،پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ فرہاد خان کو سیکشن آفیسر محکمہ اعلیٰ تعلیم،وزیر آبنوشی کے پی ایس احسان ا للہ کو سیکشن آفیسر محکمہ آبنوشی،محکمہ زراعت کے پی اے لیاقت علی کو سیکشن آفیسر محکمہ خزانہ ،ایس ٹی آئی ،ای اینڈ اے ڈی کے پرسنل اسسٹنٹ شیر رحمان کو سیکشن آفیسر محکمہ صحت،محکمہ داخلہ کے پی اے محمد اسحاق کو سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ ،گورنر سیکرٹریٹ کے پی اے سید اکبر کوسیکشن آفیسر فاٹا سیکرٹریٹ ،پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے پی اے حیدر زمان کو سیکشن آفیسر پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ اورگورنر سیکرٹریٹ کے پی اے احسان اللہ خان آئی پی سی ڈیپارٹمنٹ کے سیکشن آفیسر کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مجاز حکام نے عوامی مفاد میں فوری طور پر گریڈ17پی ایم ایس کے چار مزید افسران کی تعیناتیاں اور تبادلے کئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے سیکشن آفیسر (زیر تبادلہ)احسان الحق کو گورنر سیکرٹریٹ میں بحیثیت سیکشن آفیسر برقرار رکھا ہے جبکہ گورنر سیکرٹریٹ کے سیکشن آفیسر زیر تبادلہ شیر عالم خان کو سیکشن آفیسر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ ، اور محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے سیکشن آفیسر کامران خٹک کو تبدیل کر کے بحیثیت سیکشن آفیسر ایڈمن اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکشن آفیسر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ خالد محمود کواسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ان امور کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ ایک ا علامیے میں کیا گیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...