عارضی بکر منڈیوں تک شہریوں کی رسائی کیلئے مفت ٹرانسپورٹ کا آغاز
ملتان (خبر نگار) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان نے عارضی بکر منڈیوں تک شہریوں کی رسائی کیلئے مفت ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز کردیا ہے ٹرانسپورٹ کی سہولت چاروں بکر منڈیوں تک فراہم(بقیہ نمبر34صفحہ7پر )
کیجائیگی۔ ڈی سی او ملتان کی طرف سے کانگو وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر امسال عیدالالضحیٰ کے موقع پر عارضی بکر منڈی پوائنٹس شہری حدود سے باہر قائم کئے گئے ہیں اور ضلعی حکومت نے بکر منڈیوں تک پہنچنے کیلئے شہریوں کو مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا شروع کردی ہے فری ٹرانسپورٹ سروس کے 4روٹ بنائے گئے ہیں روٹ نمبر 1چونگی نمبر 9، وہاڑی چوک کے قریب فاطمہ جناح ہاؤسنگ سکیم تک شاہ رکن ٹاون کے زیر انتظام بکر منڈی تک ہے روٹ نمبر 2ڈیرہ اڈا سے پرانا شجاع آباد روڈ پر کاٹن ریسرچ سنٹر تک شیر شاہ ٹاون کے زیر اتنظام منڈی تک ہے روٹ نمبر 3دولت گیٹ سے وہاڑی بائی پاس تک موسی پاک ٹاؤن کے زیر انتظام بکر منڈی تک ہے جبکہ روٹ نمبر 4چونگی نمبر 9تا نادرن بائی پاس نواب پور روڈ نزد فیض عام نرسری بوسن روڈ کے زیر انتظام بکر منڈی تک ہے۔