قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ، کراچی وائٹس کی فائنل فور میں پوزیشن مستحکم، راولپنڈی کو 6رنز سے شکست

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ، کراچی وائٹس کی فائنل فور میں پوزیشن مستحکم، ...

ملتان (خصوصی رپورٹر)قومی ٹوئنٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی وائٹس کی فائنل فور میں رسائی کے لیے پوزیشن مستحکم راولپنڈی(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

کو 6رنز سے شکست دیدی میچ کے بہترین بننے والے بلے باز نے طارق ہارون کے ساتھ مشکل وقت میں 58رنز کی شراکت کرکے مجموعہ 140تک پہنچایا راولپنڈی ہدف کے تعاقب میں کپتان عمرامین کی نصف سنچری کی بدولت 134رنز بناسکی تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کے کپتان اسد شفیق نے ٹا س جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا 43رنز پر 3وکٹیں گرنے کے بعد اسد شفیق نے رمیض راجہ جونئیر کے ہمراہ 39کی پارٹنر شپ بنائی رمیض جونئیر 19اور کپتان 28رنز بنا کر پویلین لوٹے تومجموعی اسکور 82پر دانش عزیز اور اور طارق ہارون نے 58رنز کی شراکت کرکے کراچی کااسکور 140تک پہنچادیا اس دوران دانش نے 36گیندوں پر پانچ چوکوں اور دوچھکوں کے ساتھ نصف سنچری کے ساتھ 52اور طارق ہارون نے 25رنزبنائے اعزاز چیمہ 2،سمیع اللہ ،شاداب خان اور منصور امجد نے 1,1بیٹسمین کو پویلین کی راہ دکھائی راولپنڈی کے افتتاحی بلے بازوں نے 44رنز کا آغاز فراہم کیامختار 30اور ذیشان ملک 15رنز پر آوٹ ہوئے کپتان عمرامین نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے تین چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کے ساتھ 50رنز بناے مگر ٹیم کا کامیابی سے ہمکنار کروائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے راولپنڈی کی اننگز 134رنزتک محدود رہی تابش ،میرحمزہ 2,2،فراز احمد ،اعظم ،اسد کے حصے میں1,1وکٹ آئی۔

ٹورنامنٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر