گھریلو جھگڑا پر بیوی قتل، کرنٹ سے 2افراد چل بسے، ھالات سے دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

گھریلو جھگڑا پر بیوی قتل، کرنٹ سے 2افراد چل بسے، ھالات سے دلبرداشتہ نوجوان کی ...

محسن وال، میاں چنوں، کوٹ ادو، سمہ سٹہ (نمائندگان) گھریلو جھگڑا پر خاوند نے بیوی قتل کر ڈالی، کرنٹ سے 2 افراد چل (بقیہ نمبر54صفحہ7پر )

بسے، حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے خود کشی کر لی۔ تفصیل کے مطابق میاں چنوں سے نمائندہ خصوصی، محسن وال سے نامہ نگار، نمائندہ خصوصی کے مطابق نواحی گاؤں میں ملزم قمر زمان نے گھریلو جھگڑا پر اپنی بیوی کوکلہاڑی کے وارکرکے قتل کر اور خود موقع سے فرا ر ہوگیا، پولیس تھانہ صدر کے مطابق میاں بیوی میں اکثرگھریلو حالا ت پر جھگڑا رہتا تھا،پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکرٹی ایچ کیوہسپتال شفٹ کردیا۔کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق میانوالی کا رہائشی شاہد حسین مراث جو کہ اپنی والدہ سمیت بخاری روڈ پل پھٹے والی کوٹ ادو کے رہائشی اپنے ماموں غلام یٰسین مراثکے ہاں رہائش پذیر تھا جس کی اکثر گھر میں لڑائی رہتی تھی ، گزشتہ روز بھی شاہد مراث کی اپنے گھر والوں سے تلخ کلامی ہوئی جس پر رات 3بجے شاہد مراث نے پسٹل کے فائر مار کر خود کشی کر لی ، شاہد مراث کو زخمی حالت میں نشتر ہسپتال ملتان بھیجا جا رہاتھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاکر راستہ میں ہی دم توڑ گیا، اطلاع پر پولیس کوٹ ادو نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کر دی، تاہم ورثاء نے پوسٹمارٹم کرانے سے انکار کر دیا ہے۔ میاں چنوں سے نمائندہ پاکستان، نمائندہ خصوصی کے مطابق مشتاق کالونی کا رہائشی قاسم کو کام کرتے ہوئے کرنگ لگ گیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ سمہ سٹہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق خانقاہ شریف کے قریبی علاقہ گوہر شاہ موڑ پر غازی شاہ کر گھر فرش کی رگڑائی کے دوران کر نٹ لگنے سے محمد کاشف موقع پر جانبحق ۔محمد کاشف کو کرنٹ لگا تو فوری طور پر 1122 پر اطلاع دی گئی جبکہ 1122 کے پہنچنے سے پہلے ہی محمد کاشف دم توڑ گیا ۔

قتل

مزید : ملتان صفحہ آخر