چکوال،اے سی کے چھاپے،پانچ بیکریوں،جنرل سٹورز کو جرمانے

چکوال،اے سی کے چھاپے،پانچ بیکریوں،جنرل سٹورز کو جرمانے

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر چکوال شاہد یعقوب نے جمعرات کے روز بیکریوں اور کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ مقررہ قیمت سے زیادہ اشیاء فروخت کرنے والے پانچ مختلف بیکریوں اور جنرل سٹور پر ایک لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے۔ راحت بیکری سے کاکروچ برآمد ہونے پر بیس ہزار روپے، ڈی واٹسن پر مقررہ قیمتوں سے زیادہ ریٹ وصول کرنے پر تیس ہزار روپے، ایمپورین جنرل سٹور سے تیس ہزار روپے، پاکیزہ ریسٹورانٹ پر صفائی کے ناقص انتظامات پر 15ہزار روپے جبکہ تلہ گنگ روڈ پر فوڈ اینڈ بریانی سنٹر سے بھی پانچ ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر