مختلف مقامات پر 3خواتین سے بداخلاقی، 2اغواء ہو گئیں

مختلف مقامات پر 3خواتین سے بداخلاقی، 2اغواء ہو گئیں

فیصل آباد(بیورورپورٹ)مختلف واقعات کے دوران تین لڑکیوں سے بداخلاقی اور دو کو اغواء کر لیا گیا پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ منصور آباد کے علاقہ میں منصور آباد گلی نمبر8کی 22سالہ رضوانہ کوثر بازار میں سبزی لینے جا رہی تھی کہ ملزم رضوان اور چھ ساتھیوں نے اسے ورغلا کر اغواء کر لیا تھانہ جڑانوالہ کے علاقہ 229ر. ب میں بیس سالہ شکیلہ بی بی کو ملزم فیصل اور تین ساتھیوں نے اغواء کر لیا جبکہ تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ 281گ. ب کی رہائشی زرینہ بی بی کو پیرے والا پل سے اغواء کر کے ملزم منیر اور اوررنگزیب بداخلاقی کا نشانہ بنایا اسی طرح تھانہ باہلک کے علاقہ 499گ. ب میں 19سالہ کوثر بی بی کو ملزم ظفر اور دو ساتھیوں نے اغواء کر کے بداخلاقی کا نشانہ بنایا اور تھانہ وویمن پولیس نے مصطفی آباد میں ملزم عدنان اور اس کے دو ساتھیوں کی طرف سے ماریہ یوسف کواکیڈمی جاتے اسلحہ کے زور پر اغواء کر کے بداخلاقی کرنے پر مقدمات درج کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر