سندھ ہائیکورٹ،تعلیمی اداروں کی سکیورٹی ،رپورٹ طلب

سندھ ہائیکورٹ،تعلیمی اداروں کی سکیورٹی ،رپورٹ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کے حوالے سے دائر درخواست پر تمام متعلقہ اداروں سے 9ستمبر تک رپورٹ طلب کرلی ہے ۔جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کی عدالت میں تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اسکولوں میں سیکیورٹی کے انتظا مات نہیں کیے جا رہے ہیں ۔ عدالت نے اسکولوں میں سیکورٹی کے انتظامات نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ۔عدالت کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد حکومت کو کہا گیا تھا کہ اسکولوں میں سیکیورٹی فراہم کی جائے اور ہر تین ماہ بعد رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے ۔عدالت نے سیکیورٹی سے متعلق تمام اداروں سے 9 ستمبرتک رپورٹ طلب کرتے ہوے سماعت ملتوی کردی ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر