فیصل واوڈا کو عدالت سے ضمانت پر رہائی مل گئی

فیصل واوڈا کو عدالت سے ضمانت پر رہائی مل گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنمافیصل واوڈا کو جمعرات کے روز عدالت سے ضمانت پر رہائی مل گئی ہے تاہم انہیں رات ایئرپورٹ تھانے میں گزاری ۔انہوں نے کہاکہ میرے حوالے سے کسی پارٹی میں شمولیت کی خبریں بے بنیاد ہیں ،گمشدہ حکومت کے لیے چلائی جانے والی مہم سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا نے شاہراہ فیصل پر کرپشن کے خلاف احتجاج کیا،احتجاج کے باعث ٹریفک شاہراہ فیصل پر دور دور تک جام نظرآیا جس کے باعث پولیس حرکت میں آئی، شیلنگ اور لاٹھی چارج کے بعد فیصل واوڈا کو گرفتار کر کے ٹریفک بحال کرادی گئی۔فیصل واوڈا کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں لاک اپ کردیا گیا تھا، ان کے ملازم کی طرف سے شخصی ضمانت منظور کرلی گئی، تاہم انہیں رہائی نہیں جس پر انہیں رات ایئرپورٹ تھانے میں گزاری، جمعرات کو فیصل واوڈا نے عدالت سے رجوع کیا، عدلت نے 30ہزارمچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کرلی گئی۔میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے پارٹی سے علیحدگی کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ ایسی سب باتیں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔وہ صرف عمران خان کو رپورٹ کرتے ہیں ان کی بات سنتے ہیں اور انہی کی ہدایت پر کام کرتے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان نے ان سے دھرنے سے متعلق سوال کیا تو صرف انہیں جواب دیں گے کسی اور پارٹی شخصیت کو نہیں۔

مزید : کراچی صفحہ آخر