وزیر بلدیات سندھ سے ڈپٹی میئر کراچی کی ملاقات

وزیر بلدیات سندھ سے ڈپٹی میئر کراچی کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو سے جمعرات کے روز ڈپٹی مئیر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر کے مسائل سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو نے ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ کو یقین دہانی کرائی کہ کراچی میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے مل جل کر اقدامات کئے جائیں گے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک گھنٹے تک جاری ملاقات میں شہر میں صفائی ستھرائی، آنے والی عید الاضحیٰ کے حوالے سے تیاریوں سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی مئیر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے جمعرات کے روز وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ایک گھنٹے تک جاری ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے کراچی میں صفائی ستھرائی کے مسائل سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی مئیر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے صوبائی وزیر کو کے ایم سی کے حوالے سے درپیش مسائل، عید الضحیٰ کی مناسبت سے کی جانے والی تیاریوں سمیت دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی کو صاف ستھرا شہر بنانے اور کراچی شہر میں میونسپل کارپوریشن کی سطح پر درپیش مسائل، مالی وسائل اور دیگر کو مل جل کر حل کیا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے ڈپٹی مئیر کراچی کی جانب سے پیش کردہ مختلف مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ حکام کو فوری ہدایات بھی جاری کیں۔ ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ نے صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کی جانب سے مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ حکام کو فوری ہدایات دینے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شہر اور صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مل جل کر کام کیا جائے گا۔ اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر