سپیکر قومی اسمبلی غیر جانبدار نہیں رہے، میاں جمشید الدین کاکاخیل

سپیکر قومی اسمبلی غیر جانبدار نہیں رہے، میاں جمشید الدین کاکاخیل

پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیربرائے ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول میاں جمشید الدین کاکاخیل نے سپیکر قومی اسمبلی کیطر ف سے نااہلی ریفرنسز میں طشت از بام جانبداری کا مظاہرہ کرنے پر سخت مایوسی اور آفسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہی نوعیت کے ریفرنسز میں انہیں امتیاز برتنے کا کو ئی جواز نہیں بنتابلکہ ساری قوم سپیکر کے امتیازی سلوک سے باخبر ہوگئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزمائش میں وہی لوگ کامیات ہوتے ہیں جو حق پر ہوتے ہیں جبکہ سپیکر قومی اسمبلی نے درپیش آزمائش میں انصاف پر مبنی فیصلہ کرنے کی بجائے اپنے آقا کی خوشنودی کو مقدم رکھا او اس ضمن میں آئین کے تقاضوں ، سپیکر کے غیر جانبدار منصب اور عوامی جذبات کو دیدہ دلیری سے پیروں تلے روندڈالا اور پارلیمانی تاریخ کے سیاہ باب میں اپنا نام درج کروایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے وژن کے مطابق اپنی منزل کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر