محلہ جٹاں میں مسلح بھائیوں کا گھر پر دھاوا وفائرنگ

محلہ جٹاں میں مسلح بھائیوں کا گھر پر دھاوا وفائرنگ

پشاور( کرائمز رپورٹر )تھا نہ کوتوالی کے حدود محلہ جٹان میں مسلح ملزموں نے اپنے چچاذاد بھائیوں کے گھر پر دھاوا بول دیا اوراسلحہ کی نوک پر دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے پولیس نے واقعہ میں ملوث دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے محلہ جٹان کے رہائشی علی عباس ولد محمد کریم نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ روز اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا اس دوران اس کے چچا زاد بھائیوں عامرحسین اوربلال حسین پسران سردار حسین اسلحہ اٹھائے ہوئے ان کے گھرمیں گھس آئے اورانہیں ڈرانے دھمکانے کیلئے دھمکیاں دینا شروع کردی ملزمان ارتکا ب جرم کے بعد فرارہوگئے پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر دونوں ملزم بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر