ٹاؤن ون بجٹ اجلاس ٹی ایم او کی غیر موجودگی پر کونسل اراکین کا شدید احتجاج

ٹاؤن ون بجٹ اجلاس ٹی ایم او کی غیر موجودگی پر کونسل اراکین کا شدید احتجاج

 پشاور ( جنرل رپورٹر ) ٹاؤن ون بجٹ اجلاس میں ٹی ایم او کی غیر موجودگی پر کونسل اراکین کا شدید احتجاج ،اجلاس میں ڈبلیو ایس ایس پی کی کارکردگی پر عدم اطمینان ،ملبہ ہٹانے اوردیگر مشینری کی خریداری کیلئے بجٹ میں رقم کی منظور ی ،تفصیلات کے مطابق آج ٹاؤن ون بجٹ اجلاس میں سب سے پہلے اراکین کی طرف سے ٹی ایم او کی عدم موجودگی پر شدید احتجاج کیا انہوں نے کیا کہ سال میں ایک بار بجٹ آتا ہے او اس میں بھی ٹی ایم او صاحب موجود نہیں لیکن کنونیئر صاحب کے کہنے اجلاس کا آغاز شروع کردیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا کہ آئندہ اگر کوئی بھی سرکاری افیسر حاضر نہیں ہوا تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی اجلاس میں اراکین نے کہا کہ ہمیں علاقوں سے ملبہ ہٹانے کی مد میں لاکھوں کروڑوں روپے ادا کرنے پڑھتے ہیں اس سے بہتر ہے کہ ہم نئی مشینری خود خرید لے جس میں ٹریکٹر ،شاول اور دیگر مشینری شامل ہے اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ ہمارے اثاثہ جات بہت کم ہے اسلئے وزیر اعلیٰ سے خصوصی گرانٹ لینے کا مطالبہ کرے گے اجلاس میں خواتین اراکین کیلئے تنخواہ کا بھی مطالبہ کیا گیا اجلاس میں ڈبلیو ایس ایس پی کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا انہوں نے کہا کہ ہم ڈبلیو ایس ایس پی کی جاری مہم سے غیر مطمئن ہے اسلئے ان کی فنڈ کو روکا جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر